Voice of Asia News

ہم اگلے جہاں میں ایک ساتھ فٹبال کھیلیں گے، برازیلین فٹبالر پیلے کا میراڈونا کو خراج تحسین

ریوڈی جنیرو (وائس آف ایشیا ) معروف برازیلین فٹ بالر پیلے نے ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اگلے جہاں میں ایک ساتھ فٹ بال کھیلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف برازیلین فٹ بالر پیلے نے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی تصویر شیئر کی جس میں وہ جیت کے جشن مناتے نظر آ رہے ہیں۔80 سالہ پیلے نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں ڈیاگو میراڈونا کی موت کی خبر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ آج میں نے اپنا ایک عزیز دوست اور دنیا نے ایک لیجنڈ کھو دیا ہے، ابھی مجھے اور بھی بہت کچھ کہنا ہے لیکن یہاں سب سے اہم یہ ہے کہ خدا ڈیاگو میراڈونا کے اہلخانہ کو صبر عطا کرے، ڈیاگو میراڈونا، ہم اگلے جہاں میں ایک ساتھ فٹ بال کھیلیں گے‘‘۔واضح رہے کہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا بدھ کے دن 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ڈیاگو میراڈونا کا انتقال بیونس ا?ئرس میں اپنے گھر میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے