Voice of Asia News

عالمی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ آئندہ برس امریکہ میں ہوگی

 
اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) عالمی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ آئندہ برس 28 جولائی سے 7 اگست تک امریکہ میں ہوگی۔ گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث پانچ ماہ تک تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں اور دنیا بھر کے کھیلوں کے میدان ویران ہوکر رہ گئے تھے، جس کے باعث قومی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ منعقد نہ ہوسکی۔ اور دسمبر یا آئندہ برس جنوری میں قومی روپ سکیپنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا چناؤ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائیگا،

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے