Voice of Asia News

جو بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو وائٹ ہاؤس خالی کر دوں گا، ٹرمپ

 
واشنگٹن ( وائس آف ایشیا )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات میں جو بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو وائٹ ہاؤس چھوڑ دوں گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلآخر اپنی شکست تسلیم کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرول کالج کی جانب سے بائیڈن کی فتح کی تصدیق ہو جائے تو صدارتی محل چھوڑ دوں گا، مگر ایسا ہوا تو یہ بڑی غلطی ہو گی۔صدر ٹرمپ نے پھر یہ الزام دہرایا کہ الیکشن فراڈ تھا اور وہ قانونی کارروائی جاری رکھیں گے اور ہار ماننا آسان کام نہیں ہو گا۔ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا جواب معلوم ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے