Voice of Asia News

اسد عمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

 
اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں طبی ماہرین کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 112 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔ این سی او سی اجلاس کے شرکا کو علما اورشادی ہالزایسوسی ایشنزکے ساتھ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ عوام کی حفاظت اوران کی صحت کیلیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے وزارت صحت نے ایس او پیزعمل درآمد کیلیے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ تمام صوبے ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے دوران مساجد میں ایس او پیز پرعملدرآمد اورعلمائے کرام کی جانب سے آگاہی کی تعریف کی گئی۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار897 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 89ہزار311 متاثر ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہزار980، خیبرپختونخوا46 ہزار281، سندھ ایک لاکھ 68 ہزار783، پنجاب ایک لاکھ 17 ہزار160، بلوچستان 17 ہزار8، آزاد کشمیرمیں6ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار945افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار885، خیبر پختونخوا ایک ہزار346، اسلام آباد305، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں155 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے