Voice of Asia News

کورونا وائرس کے باعث غیر حاضر شرجیل میمن پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

کراچی( وائس آف ایشیا ) کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی غیر حاضری کے باعث ان پر اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔جمعہ کوپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث شرجیل میمن کی غیر حاضری کی وجہ سے ان پر اور کیس کے دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔کراچی کی احتساب عدالت نے 18 دسمبرکی آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے