Voice of Asia News

لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا سپردخاک قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی

بیونس آئرس( وائس آف ایشیا ) دنیائے فٹبال کے عظیم ہیرو اور ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو دارلحکوت بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، دنیا کے عظیم ترین فٹ بالرز میں سے ایک مانے جانے والے ڈیاگو میراڈونا کی تدفین میں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی عزیزواقارب نے شرکت کی جب کہ تدفین سے قبل قومی ہیرو کی میت کو بیونس آئرس کی سڑکوں سے گزار کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے صدارتی محل میں مداحوں کا رش لگ گیا، ارجنٹائنی صدر البرٹو فرنینڈز کے صدارتی محل پہنچنے سے قبل ہی فٹبال لیجنڈ کے مداحوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔ فٹبال لیجنڈ کے مداح اپنے ہیرو کے آخری دیدار کے لیے بے قابو ہو گئے اور جذباتی مداحوں کی نظم و ضبط بحال رکھنے کی کوششوں میں مصروف پولیس سے جھڑپ کا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں کچھ افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔بعد ازاں ارجنٹائنی صدر نے 60 سالہ فٹبال ہیرو کو الوداع کہتے ہوئے ان کے تابوت پر میراڈونا کے نام والی سرخ ٹی شرٹ رکھی جب کہ نیپل کے فٹبال کلب نیپولی نے بھی میچ سے قبل کچھ دیر کی خاموشی بھی اختیار کی۔ خیال رہے کہ ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا بدھ کے روز حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے،وہ 1986ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے