Voice of Asia News

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ، ہلاکتیں 14 لاکھ 37 ہزار 840 ہو گئیں

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار 613 تک جا پہنچی جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 37 ہزار 840 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 122 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 12 کی حالت تشویش ناک ہے ،4 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 651 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 555 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 32لاکھ 48 ہزار 676 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 51 لاکھ 32 ہزار 249 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 24 ہزار 396 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 لاکھ 46 ہزار 872 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 35 ہزار 752 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ 9 ہزار 871 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 71 ہزار 497 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 62 لاکھ 4 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 38 ہزار 62 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 87 ہزار 990 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 50 ہزار 957 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 83 ہزار 660 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 44 ہزار 374 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 37 ہزار 844 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 57 ہزار 31 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 74 ہزار 562 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 52 ہزار 850 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 15 لاکھ 9 ہزار 875 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 37 ہزار 941 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 99 ہزار 431 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پرآ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 19 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 487 ہو چکی ہے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 840 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 389 تک جا پہنچی ہے۔ ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 495 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے