Voice of Asia News

کروناکی شدید لہر اپوزیشن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کیساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،ان کی جلسیوں کو عوام مسترد کر رہے ہیں،ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں۔ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کیساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کی جلسیوں کو ویسے بھی عوام مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساںجن کی سمت متضاد ہو وہ کبھی منزل نہیں پاتے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے