Voice of Asia News

عمران صاحب اور شہزاد اکبر کی دماغی حالت گھٹیا ہے موت پر سیاست کررہے ہیں ‘ مریم اورنگزیب

لاہور( وائس آف ایشیا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر کی دماغی حالت گھٹیا ہے اس لئے کبھی صحت اورکبھی کسی کی والدہ کی موت پر سیاست کررہے ہیں ، حکمرانوں کے گھٹیا پن کا ثبوت یہ ہے کہ والدہ کی وفات کے چھ دن بعد شام چار بجکر پندرہ منٹ پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کورہا کیاگیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں کوئی انسانیت یا شرم ہوتی تو وفات کے دن ہی شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو رہا کیاجاتا ،14 دن کی درخواست دی گئی تھی لیکن عمران صاحب کے حکم پر پانچ دن کے پیرول کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پیرول حکومت کا کوئی احسان نہیں بلکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا قانونی حق تھا، گھٹیا پن، بے شرمی ، بے حسی اور چھوٹے پن کا مظاہرہ نہ ہوتا تو شہبازشریف کی چودہ دن کے پیرول کی درخواست منظور کی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نالائق، نااہل، آٹا چینی چور اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی لیکن قوم نے آپ کے گھٹیا اور چھوٹے پن کی انتہابھی جان لی ،ووٹ چور صرف گھٹیا ہی نہیں بلکہ ظالم اور بے حس بھی ہیں۔a

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے