Voice of Asia News

معاون خصوصی برائے وزیراعظم بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

لاہور( وائس آف ایشیا ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچے گی ۔ بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں دی گئی تھی جس کے بعد باپ بیٹا نے پیرول پر رہائی کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ تاحال شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی نہیں دی گئی۔لیکن معاون خصوصی برائے وزیراعظم بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیرول پر رہائی کے لیے دی جانے والی درخواست کی تصویر بھی شئیر کی۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حد ہے جھوٹ اور ڈھٹائی کی، پیرول پہ آج رہائی دونوں قیدیوں کی خواہش کے مطابق میت کے آنے سے کچھ گھنٹے پہلے کی گئی ہے پیرول پہ پانچ دن رہائی غیر معمولی ریلیف ہے، قوم خوب آگاہ ہے کہ دوسرا بیٹا پوتے اور نواسے سیاست اور اپنی سیاہ کرایوں کے باعث جنازے میں شرکت نہیں کر رہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے