Voice of Asia News

ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 ہزار رنز مکمل

 
سڈنی(وائس آف ایشیا)بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں کرکٹر بن گئے۔وہ آسٹریلیا سے دوسرے ون ڈے میں 89 رنز کی اننگز کے دوران اس سنگ میل پر پہنچے۔ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 11 ہزار 977 رنز بنا چکے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 7240 اور ٹی 20 میں 2794 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ ان سے قبل سچن ٹنڈولکر (34357)، کمارسنگاکارا (28016)، رکی پونٹنگ (27483)، مہیلاجے وردنے (25957)، جیک کیلس (25534)، راہول ڈریوڈ (24208) اور برائن لارا (22358) یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے