Breaking News
Voice of Asia News

یونس خان کی سالگرہ پر کرکٹرزنے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا

 
کرائسٹ چرچ (وائس آف ایشیا)ماضی کے عظیم بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یونس خان سے زیادہ محنتی شخص آج تک نہیں دیکھا، یونس خان کی بہت سی اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھیں۔شان مسعود نے کہا کہ یونس خان سے بہت متاثر ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ جب ڈیبیو کیا تو یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے۔اظہر علی نے کہا کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں۔نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا اور اب بھی سیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب فواد عالم نے کہا کہ امید ہے یونس خان سے سیکھنے کا عمل یونہی جاری رہے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے