Voice of Asia News

ملک بھر میں کورونا بے قابو، چوبیس گھںٹوں کے دوران 40 مزید اموات

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 اموات ہوئیں جبکہ 2839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، بلوچستان میں 17 ہزار 158، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 8 ہزار 810 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 423 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب کورونا کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کی ہدایت پر جن شہروں و علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں لاہور کے 26، راولپنڈی کے 15، ملتان کے 7، لیہ کے 5، سرگودھا کے 4، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد کے 4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے 2 علاقے شامل ہیں۔جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ان میں واپڈا ٹاَؤن لاہور،بحریہ ٹاوؤن میں اغوری بلاک،عمربلاک، شاہین بلاک شامل ہیں۔ البتہ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا ان میں سفاری بلاک، گل بہاربلاک، گل مہربلاک، بابربلاک،اوورسیزبلاک،عسکری10میں سیکٹرسی اینڈ ڈی، ڈی ایچ اے فیز3، فیز5، فیز6 کےکچھ علاقے، پنجاب کوآپریٹیوہاوؤسنگ سوسائٹی میں بلاک سی ، ڈی،عسکری15، طارق بلاک، گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاوَن اور فتح گڑھ کےعلاقے شامل ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے