Breaking News
Voice of Asia News

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر ڈاکٹرز نے واکنگ بوٹ استعمال کرنے کا مشورہ

نیویارک ( وائس آف ایشیا )نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے دائیں پاؤں میں بال برابر فریکچر آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جوبائیڈن آفس کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن ہفتے کے روز انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث گزشتہ روز امریکی صدر نے نیویارک میں آرتھوپیڈک ماہرین سے معائنے کے لیے ملاقات کی۔ڈاکٹر کیون اوکارن نے سی ٹی سی اسکین کے ذریعے جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق کی اور ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر معمولی نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے پھسل گئے تھے اور ان کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے