Breaking News
Voice of Asia News

کووڈ 19 کی دوسری لہر ،امریکہ میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) کووڈ 19 کی دوسری لہر ،امریکہ میں خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھینکس گیونگ ہالیڈے کے بعد لاکھوں امریکیوں کی گھروں کو واپسی، کووڈ کیسز میں اضافے کا زبردست خطرہ پیدا ہو گیا ۔امریکی ڈاکٹر ڈاکٹر انتھونی فاروقی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ میں زبردست اضافے کے لئے تیار ہو جانا چاہئیے۔فرانس کی اعلی ترین عدالت نے گرجا گھروں میں 30 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی پابندی میں نرمی کا حکم دے دیا۔کووڈ کیسز میں اضافہ کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے لئے 15 وینٹیلیٹرز کا عطیہ دیا ہے ۔ہانگ کانگ میں 4 ماہ بعد نئے کیسز کی بلند ترین سطح، 115 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ برطانیہ نے کووڈ 19 موڈرنا ویکسین کی مزید 20 لاکھ ڈوز حاصل کر لی۔بھارت کے ویکسین ساز ادارے کا 2 ہفتے کے اندر ویکسین کے ہنگامی استعمال کے اجازت نامے کے لئے درخواست دینے کا اعلان کیا ہے ۔لبنان نے کرسمس سے پہلے کووڈ 19 سے متعلقہ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔لبنان میں 2 ہفتے قبل سخت قواعد و ضوابط لاگو کیے گئے تھے۔لبنان میں ریسٹورنٹس کو نصف گنجائش کیساتھ کام کر ے کی اجازت، نائٹ کلبز اور بار بند رہیں گے۔ترکی میں کووڈ 19 سے ہلاکتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا ہے ۔ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 185 افراد لقمہ اجل بن گئے،نیویارک کے مئیر نے 7 دسمبر سے سرکاری اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔نیویارک میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے زیادہ ہونے پر سکول 2 ہفتے پہلے بند کئے گئے تھے۔برطانیہ میں تعلیمی سال کے ابتدائی ہفتوں میں کووڈ ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے طلبہ کو 1 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جا چکا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں پر موثر عملدرآمد نہ ہوا تو سال نو میں کووڈ 19 کی تیسری لہر کا سامنا ہو سکتا ہے۔جمہوریہ چیک میں وبا کی شدت میں کمی،جمعرات سے ریسٹورنٹس اور غیر ضروری کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آسٹریلئین ریاست وکٹوریہ میں ایک ماہ کے دوران نیا کیس نہ سامنے آنے پر پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے