Breaking News
Voice of Asia News

جموں و کشمیر تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

جموں (وائس آف ایشیا)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں: جموں و کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن نے پارٹی کے کوآرڈینیٹر سید تجمل عمران کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاقب وانی نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہاکہ سید تجمل عمران کواپنے شہید بھائی کی یاد میں ایک کرکٹ میچ منعقد کرنے پر تین ماہ قبل گرفتار کر کے کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیاگیا تھا۔ نہوںنے کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت نے کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے غیر قانونی اور غیر انسانی ظالمانہ ہتھکنڈے اختیار کر رکھے ہیں او ر ظلم و تشدد کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ عاقب وانی نے کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو قتل عام سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کریں۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے