Voice of Asia News

بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر نہتے کشمیریوںپر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، عبدالصمدانقلاب

سرینگر( وائس آف ایشیا )بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہاہے کہ بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دینے کیلئے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے دنیا میں محکوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منائے جانے کے موقع پر سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں کشمیر میں اسلامی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اسرائیلی طرز کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم وجبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل اپنے اپنے مقبوضہ علاقوں جموںو کشمیر اور فلسطین پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مستحکم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تیزی سے تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوںاورفلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کو ہر فورم پر اٹھایا جانا چاہیے۔عبدالصمد انقلابی نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کا امن و استحکام جموںو کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل سے وابستہ ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کو وہ ان دونوں خطوں کے لوگوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے