Breaking News
Voice of Asia News

ملتان کی سڑکوں پر خون بہا تو انتظامی افسران انکوائریاں بھگتیں گے ، رانا ثنااللہ

ملتان (وائس آف ایشیا)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملتان کی سڑکوں پر خون بہا تو انتظامی افسران انکوائریاں بھگتیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ خوفزدہ کٹھ پتلی حکومت نے پورے ملتان کو قیدخانہ بنا دیا ، ملتان کی سڑکوں پر خون بہا تو انتظامی افسران انکوائریاں بھگتیں گے ، ملتان کے شہری باہر نکلیں اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کے ساتھ کھڑے ہوں۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا ظلم ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، اس لیے ضروری ہے کہ تمام عہدیداران اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف باہر نکلیں۔ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہو گا ، جاتی امرا سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلسہ جہاں بھی ہو، اسٹیڈیم کے اندر ہو یا باہر، جلسہ ضرور ہو گا ، راستے میں لگا ہر کنٹینر ان کے خوف کا عکاس ہے ، میں ذاتی غم کو پیچھے چھوڑ کر قوم کے غم کے لیے ملتان کے لیے نکل رہی ہوں ، ملک و قوم پر مشکل وقت ہے ، اسی لیے قوم کی بیٹی مریم نواز اور آصفہ بھٹو باہر نکلیں گی کیوں کہ ملک پر مشکل آئی تو بیٹیاں بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنا خاتمہ نظرآ رہا ہے، یہ جلسہ کامیاب ہو گیا ، کسی لیڈر یا کارکن کی گرفتاری سے یہ تحریک نہیں رُکے گی ، گرفتاری کے خوف سے بزدل بھاگتے ہیں ، وکلا تحریک میں عمران خان دیواریں پھلانگ کر بھاگے تھے جب کہ مریم نواز جیل کاٹ چکی ہے دوبارہ گرفتاری کا ڈر نہیں ہے ، ملتان کے لوگ نکلیں اور اس نالائق حکومت سے جان چُھڑوائیں ، کوویڈ 19 تو چلا جائے گا لیکن کوویڈ 18 کو گھر بھیجنا ضروری ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے