Breaking News
Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع کی ملاقات

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں افواج میں دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے،آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے،پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیردفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اشتراک بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔چین کے ساتھ آزمائشی اور برادرانہ تعلقات کی حمایت کرتے ہیں۔پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے۔ہر معاملے میں پاکستان کی غیرمشروط حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے