Breaking News
Voice of Asia News

اسپین کا کرونا کا معمولی شکارافرادکے لئے قرنطینہ پابندی ختم کرنے کا اعلان

میڈرڈ( وائس آف ایشیا ) اسپین نے کوویڈ19 کی ہلکی کیفیت پر اب قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ بھی معطل کر دیاہے جو اس متعدی مرض میں مبتلا فرد کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہوں،میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپانوی وزارت صحت نے بتایاکہ کرونا کی ہلکی کیفیت کے مریضوں کی علیحدگی اختیار کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔بیان میں کہاگیاکہ ان کی توجہ کا مرکز اب پوری طرح کمزور اور عدم محفوظ طبقہ یا گروپ ہوگا۔ اس گروپ میں بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ویکسین شدہ نوجوانوں میں انفیکشن کی شرح ایک مخصوص حد تک محفوظ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ان لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ بھی معطل کر دیاہے جو اس متعدی مرض میں مبتلا فرد کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہوں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں