سرینگر( وائس آف ایشیا ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تاز ہ کارروائی کے د وران ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ترک واگام Turkwagamمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن گزشتہ شام شروع کیا تھا ۔ فوجیوں نے صحافیوں کو آپریشن کی کوریج سے روک دیا ہے۔

