Breaking News
Voice of Asia News

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ 2 جوان شہیدہوگئے

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا ) جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انگور اڈہ کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمئان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور میجرشجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 30 سالہ میجر شجاعت حسین اور نصیرآباد کے 27 سالہ سپاہی عمران خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہوگئے، علاقے میں کسی مزید دہشت گرد کی موجودگی اور اس کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جا ری ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں