Breaking News
Voice of Asia News

روس کے ساتھ دوبارہ امن مذاکرات کے لئے تیار ہیں، یوکرینی صدر

کیف(وائس آ ف ایشیا) یوکرین نے کہا ہے کہ وہ روسی افواج کو واپس بلائے جانے کی صورت میں روس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کر نے کے لئے تیا ر ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین فارم نیوز ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی افواج کے 24 فرروی سے پہلے کی پوزیشن پر واپس جانے کی صورت میں روس کے ساتھ جاری تنازعے پر بات کر نے کے لئے تیار ہیں۔صدر ولودیمیر زیلنسکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ روسی افواج کو ان عارضی رابطہ لائنوں سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے تمام راستے بند نہیں ہوئے ہیں۔ واضح رہییوکرین اور روسی وفود کے درمیان ا?خری امن مذاکرات مارچ کے آخر میں ترکی میں ہوئے تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں