واشنگٹن (وائس آ ف ایشیا) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے بات ہوئی۔ رواں برس پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے باہمی تعلقات کومزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انسداد دہشتگردی، افغانستان میں استحکام اورتجارت سمیت دیگرامورپردونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
Spoke with Foreign Minister @BBhuttoZardari today. This year marks the 75th anniversary of U.S.-Pakistani relations, and we're committed to strengthening our relationship and our cooperation on Afghan stability, combatting terrorism, and expanding commerce #PakUSAt75
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) May 6, 2022