سرینگر(وائس آ ف ایشیا) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں ہفتہ کو سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک اعلی افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس اہلکار غلام حسن ڈار اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈاکٹر علی جان روڈ پر واقع آئیوا پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فورسز نے حملے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرحملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

