Breaking News
Voice of Asia News

ہندوستان جبر و تشدد سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو تا دیر غلام نہیں بنا سکتا،سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد/غازی آباد(وائس آ ف ایشیا) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہندوستان جبر و تشدد سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو تا دیر غلام نہیں بنا سکتا،آزادی کی تحریکوں کو دبانہ ممکن نہیں،مقبوضہ کشمیر میں جو نئی حلقہ بندیاں کی گئیں یہ بنیادی انصاف اور بین الاقومی تقاضوں کے منافی ہیں،کیوں کہ دنیا بھر میں اس سلسلہ میں ایک تسلیم شدہ طریقہ کار موجود ہے کہ حلقہ بندیاں آبادی اور جغرافیائی حقائق کی بنیاد پر کی جاتی ہیں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حلقہ بندیوں کو تبدیل کرنے کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں جو کہ سرا سر آبادی اور جغرافیائی حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے کی گئی ہیں کیوں کہ ان حلقہ بندیوں سے مسلمان اورزیادہ بے اختیار ہو جائیں گے،جب کہ پہلے ہی براہ نام مسلم نمائندگی تھی جو کہ ان حلقہ بندیوں کے بعد یہ نمائندگی بھی نہیں رہے گی،یہ سب مسلم اکثریت کو مذید بے اختیار کرنے کیلئے اور ہندواقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی ایک کوشش ہے ،کشمیری ہندستانی حکومت کی اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز غازی آباد میں مجاہد اول ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے روز بھی مقبوضہ کشمیر میں مساجد کو تالے لگائے گئے ہندوستانی فوج کو ظلم مسئلہ کی سنگینی کو ظاہر کر رہا ہے عالمی طاقتیں اس سنگینی کا احساس نہ کر کے آگ سے کھیل رہی ہے ،وہ یہ بات فراموش کر رہی یہ کہ پاکستان اور ہندوستان دو ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیاں معمولی سی لرزنش خطہ کو تباہ کر سکتی ہے ،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام پر بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے کہ بیرون ملک میں بسنے والے کشمیریوں کو بھی دنیا کو ہندوستان کا چہرہ دیکھانہ چاہئے،آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پر پاک کی سیکنڈ ڈفنس لائن کا کردار ادا کر کے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں نئی حلقہ بندی کشمیریوں کے بے اختیار بنانے کی سازش کا حصہ ہے ،حد بندی کمیشن نے ہندوستانی حکومت کی ایماء پر جموں میں چھ اور ویلی میں ایک نشست کا اضافہ کیا ہے،جس کا مقصد کشمیریوں کا اختیار ختم کرنا ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کیلئے آئے روز کالے قوانین کا نفاذ سمیت ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے۔دریں اثناء قائد مسلم کانفرنس سے سردار ظہو ر عباسی ،سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک،سابق امیدوار اسمبلی سمیعہ ساجد راجہ،مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کی سابق نائب صدر میمونہ کیانی ایڈوکیٹ،برگیڈیئر منظور عباسی،راجہ یاسین لقمان،راجہ منیر خان،ہمایوں چغتائی،سید مظہر علی شاہ ،سردار عمر حیات عباسی،سردار سلیم عباسی ،سیدفیض اکبر شاہ،اکرم عباسی،سیف الرحمن،شعیب عباسی،راجہ فیضان ،راجہ امتیاز عباسی،راجہ اختر ،راجہ اویس،سردار ساجد عباسی،احسن جلیل عباسی،توصیف عباسی،راجہ محمد نیاز خان ودیگر نے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد دی اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ تارین صورت حال حوالہ سے گفتگو کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں