اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا) معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ کوئی آپ کے خواب نہیں چھین سکتا، آپ جتنے بھی بڑے خواب دیکھنا چائیں سیکھ سکتے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ جو لوگ خواب دیکھتے ہیں وہ ہی ان کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور میں اپنے خوابوں کو زندہ رکھتی ہوں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے زندگی میں بہت اچھے دوست ملے ہیں۔واضع رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور اس کے بعد مارننگ شوز اور پھر فلم اور ٹیلی ویژن میں اپنی لازول اداکاری سے خوب نام کمایا۔