واشنگٹن (وائس آ ف ایشیا)امریکانے روسی مداخلت کے جواب میں مزید 2600 روسی اور بیلاروسی افراد پر سفری کی پابندیاں لگادی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان میں تین روسی ٹی وی چینلز کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔ جی سیون رہنماؤں نے روسی تیل پر مرحلہ وار پابندی کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے اقدامات روس اور اس کےعوام کی تاریخی قربانیوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔

