Breaking News
Voice of Asia News

بھارتی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک اور کمسن بچی کی عصمت دری

علی گڑھ(وائس آ ف ایشیا) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں پولیس اہلکار نے ایک 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے بارے میں علی گڑھ میں سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس کی طرف سے رپورٹ بھیجے جانے کے بعد ضلع بلند شہر میں تعینات ملزم پولیس اہلکارکومعطل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہی تھی کہ ملزم پولیس اہلکار اس کو موٹر سائیکل پر قریبی گائوں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔بعد ازاں اس نے لڑکی کو واقعے کے بارے میں بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم لڑکی نے واقعے کے بارے میں اپنے رشتہ داروں کو بتادیاجس کے بعد اتراولی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں