Breaking News
Voice of Asia News

صدربائیڈن سمجھتے ہیں وہ ملک کو تبدیل کرنے کے لیے منتخب ہوئے ‘ایلون مسک

نیویارک(وائس آ ف ایشیا) امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’بائیڈن کی غلطی یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ملک کو تبدیل کرنے کے لیے منتخب ہوئے ۔ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جو بائیڈن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اٴْنہوں نے امریکی صدر کے بارے میں لکھا کہ جوبائیڈن کو دراصل امریکی صدر اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ ملک میں کوئی بھی زیادہ ڈرامائی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتا۔ایلون مسک جوکہ ا?ج کل اپنی ٹوئٹر ڈیل کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، اٴْنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’مجھے لگتا ہے کہ 2024 میں ملک کے صدارتی عہدے کے لیے ایسا امیدوار بہتر ہوگاجوکہ تفریق کا باعث نہ بنے۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’لیکن میں اب بھی سوچتا ہوں کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر دوبارہ بحال کیا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ ایلون مسک نے کچھ روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اگر ان کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ مکمل ہوا تو وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیں گے۔اٴْنہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق امریکی صدر پر دائمی ٹوئٹر پابندی درست اقدام نہیں ہے، یہ غلط فیصلہ تھا۔جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان میں یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر اٴْنکا اکائونٹ بحال ہوا تو بھی وہ ٹوئٹر پر واپس نہیں ا?ئیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں