Breaking News
Voice of Asia News

چھتیس گڑھ، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں2پائلٹ ہلاک

رائے پور(وائس آ ف ایشیا) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ رائے پور شہر کے سوامی وویکانند ایئرپورٹ پرتربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت اگروال نے میڈیو کو بتایاہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے پائلٹوں میں کیپٹن گوپال کرشنا اور کیپٹن اے پی شریواستو شامل ہیں۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں