ویلنیئس (وائس آ ف ایشیا) لیتھوانیا نے روس میں اپنے سفیر ایٹوڈس بارونس کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے نے لتھوانیا ٹی وی اور ریڈیو رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لتھوانیا کی حکومت نے روس میں اپنے سفیر ایٹوڈس بارونس کو یکم جون سے واپس بلانے اور 7 جون کو سینٹ پیٹرزبرگ میں قونصلیٹ جنرل کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ لتھوانیا نے اپریل کے شروع میں روس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو کم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب لیتھوانیا میں روسی سفیر کو ملک چھوڑنے اور لتھوانیا کےسفیر کو روس سے واپس بلایا جائے گا۔

