کراچی (وائس آ ف ایشیا) اداکار و ماڈل وہاج علی نے کہا ہے کہ اب احساس ہورہا ہے کہ ڈرامہ سیریل بھرم میں میرا اپنا کردار میرے لئے بہت بڑاچیلنج ہے ،جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کررہا ہوں جسے فلسفہ پسندہے اور شاعری بھی ، اس ڈرامے میں میرا کردار بہت ہی مختلف ہے ، اس سے پہلے ناظرین نے مجھے اس طرح کے کردار میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

