Breaking News
Voice of Asia News

خاتون صحافی کے جنازے پر اسرائیلی فورسز کا حملہ،متعددشرکاء زخمی

تل ابیب (وائس آ ف ایشیا) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کرتے ہوئے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایاہے جس کی وجہ سے شہید خاتون صحافی کا تابوت زمین پر گر گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیریں ابوعاقلہ کی نماز جنازہ میں 10ہزار افراد نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، جنازے کے شرکا پر اسرائیلی پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے، بھگدڑ مچ گئی کی وجہ سے تابوت سنبھالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق ہوگئی تھیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں