Breaking News
Voice of Asia News

تحریک انصاف کو سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے: حمزہ شہباز

لاہو (وائس آ ف ایشیا) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔ دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں