Breaking News
Voice of Asia News

کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا) سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر سخت ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اور کارکنان کے خلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیا وہ اشتعال انگیز ضرور ہے مگر غیرمتوقع ہرگز نہیں۔ ضمانت پر رہا مجرموں کے اس ٹولے اور لندن میں مقیم ان کے عدالت سے سزا یافتہ قائد نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فسطائی حربے استعمال کئے ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان کا کوئی جلسہ،دھرنا یا ریلی وغیرہ نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت سےمخلص ہیں۔میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا اور اپنےتمام لوگوں کو ہدایات دے رہا ہوں کہ باہرنکلیں اور بعد از نمازِ عشاء اپنے شہروں میں اس فسطائی امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اقتدار ملتاہے سپریم کورٹ پر چڑھائی،ماڈل ٹاؤن میں قتلِ عام، ججوں کورشوت دینے اورNS کی جانب سےخود کو امیر المؤمنین قرار دیے جانے جیسی حرکتیں کرتے ہیں۔اپوزیشن میں جمہوریت کامنفی استعمال،حکومت میں جمہوری اقدار کا جنازہ نکالتےہیں۔مگرلوگ اب ان کے خلاف کھڑے ہوچکے ہیں۔۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کیا۔۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں