مقبوضہ بیت المقدس(وائس آ ف ایشیا) فلسطین نے اسرائیل کو الجزیرہ کی شہید خاتون صحافی ابوعاقلہ کا قاتل قرار دیتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش مسترد کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کو خاتون صحافی ابوعاقلہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کو قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ابوعاقلہ کے قتل کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے لہذا وہ اسرائیل پر بالکل بھروسہ نہیں کرتے کیونکہ اسرائیل نے ایک جرم کیا ہے۔فلسطینی صدر نے اعلان کیا کہ وہ شہید صحافی اور اسرائیل کے اس جیسے جرائم کے خاتمے کے لیے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کریں گے۔

