Voice of Asia News

ترکی کی خفیہ ایجنسی کا آپریشن،پی کے کے کا مطلوب دہشتگر ہلاک

انقرہ (وائس آ ف ایشیا) ترکی کی خفیہ ایجنسی نے ایک آپریشن کے دوران پی کے کے کا مطلوبہ دہشتگرد ہلاک کردیا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں پی کے کے کا مطلوبہ دہشتگرد اکرم اوستک عرف خیری شام کے علاقے عین العرب میں واقع اپنے ٹھکانے میں مارا گیا ۔یہ دہشتگرد ترک ضلع شرناق میں سال 2015-2016 میں ہونے والی تخریب کاریوں میں اور متعدد ترک پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو شہید کرنے میں ملوث اور ترکی کو مطلوب تھا۔علاوہ ازیں اس دہشتگرد پر نوے کی دہائی میں اغوا،دھماکہ خیز مواد،آتشیں اسلحہ،اور کم عمر بچوں کو اغوا کرتےہوئے تنظیم میں شامل کرنے کے بھی الزامات تھے۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں