Voice of Asia News

افغانستان، شادی کی تقریب میں باسی کھانا کھانے سے افراد کی حالت بگڑ گئی

کابل (وائس آ ف ایشیا) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں شادی کی تقریب میں باسی کھانا کھانے سے دولہا دلہن سمیت 42 افراد کی حالت بگڑ گئی ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی محکمہ پولیس کےعہدیدار عبدالمبین صافی نےکہا کہ یہ واقعہ شمالی صوبے تخار کے ضلع چاہ آب کے گائو ں تاخان آباد میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیاجس میں باسی کھانا کھانے سے دولہا دلہن سمیت 42 افراد کی حالت خراب ہو گئی جنہیں ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ( آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں 3 افراد کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں