Voice of Asia News

سری لنکا کا عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے362 سموک فری زون قائم کرنے کا اعلان

کولمبو (وائس آ ف ایشیا) سری لنکا کی نیشنل اتھارٹی آن ٹوبیکو اینڈ الکوہل( این اے ٹی اے) نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر ملک میں 362 سموک فری زون قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق تمباکو نوشی سے پاک زونز بنانے کا مقصد عوام کو سیکنڈ ہینڈ سموک (سکریٹ سے کم درجہ حرارت پر نکلنے والے دھوئیں ) سے بچانا ہے۔اتھارٹی کے چیئرمین سمادھی راجا پاکسے نے کہا کہ سیکنڈ ہینڈ سموک انسانی سحت کے لیے خطرناک ہے جو کہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں کے لیے متعدد بیماریوں کے ساتھ ساتھ موت کا بھی باعث بن سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آدھے سے زیادہ بچے عوامی مقامات پر سیکنڈ ہینڈ سموک سے متاثر ہوتے ہیں اس لیے ایسی تمام جگہوں پر سگریٹ نوشی کو ختم کرنے بارے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں