Voice of Asia News

بھارت ،جھارکھنڈ میں نکسلیوں نے 10سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا

جھار کھنڈ (وائس آ ف ایشیا) بھارت میں ایک آزاد ریاست کے لیے تحریک چلانے والے نکسلیوں نے ریاست جھارکھنڈ میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی 10سرکاری گاڑیوں کونذرآتش کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نکسل وادیوں کے نام سے معروف باغیوں نے جومائونواز سیاسی نظریات پر مبنی تحریک کے حامی کمیونسٹوں کا ایک گروپ ہے اور زیادہ تر دلتوں اور دیگر نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے، دس گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جن میں کھدائی کرنے والی مشینیں اور ٹینکربھی شامل ہیں۔یہ گاڑیاں ایک تعمیراتی کمپنی جھارکھنڈ میں ضلع لاتیہار کے علاقوں باسکرچا اور پٹماڈیہ میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے استعمال کررہی تھی۔علاقے میں پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راجیش کجور نے کہا کہ مانوازوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس مجرموں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں