Voice of Asia News

امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات ، 3افراد ہلاک،7زخمی

واشنگٹن(وائس آ ف ایشیا)امریکا میں دوسرے روزفائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک اور7زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اورنج کاؤنٹی کے انڈر شیرف جیف ہالاک کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب چرچ میں گزشتہ روز فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے جبکہ چرچ میں موجودافراد نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر کے ان کے قبضے سے 2 ہتھیار تحویل میں لے لیے۔دریں اثنا امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن کی فلی مارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے ۔ ہیوسٹن کے ہیرس کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ دوپہر کو فلی مارکیٹ میں 5 افراد کے درمیان جھگڑے کےباعث پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے ہیں جن کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ ہفتے کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں 18سالہ سفید فام نے فائرنگ کر کے 10افراد کو قتل اور 3کو زخمی کر دیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں