Voice of Asia News

چین کے پہلے سی 919 بڑے مسافر بردار طیارے کی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل

شنگھائی(وائس آ ف ایشیا) چین کے پہلے سی 919 مسافر بردار بڑےطیارے نے کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔ چینی ذرائع ابلاغ نے چین کی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن( سی او ایم اے سی) کے حوالے سے بتایا کہ چین کے پہلے سی 919 بڑے مسافر بردار طیارے نے ہفتے کو کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی، چین کے مقامی طور پر تیار کیے گئے اس جیٹ نے شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح6 بجکر 52 منٹ پر اڑان بھری اور 9 بجکر 54 منٹ پر لینڈ کیا ۔سی919 چین کا پہلا خود ساختہ ٹرنک جیٹ لائنر ہے جس میں174۔158سیٹیں ہیں اور اس کی رینج5555۔4075کلومیٹر ہے۔ طیارے نے 2017 میں اپنی پہلی کامیاب پرواز کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں