Voice of Asia News

عمدہ ڈرامے ہی فنکاروں کو زندہ رکھتے ہیں :سلومی

کراچی(وائس آ ف ایشیا)اداکارہ سلومی نے کہا ہے کہ عمدہ ڈرامے ہی فنکاروں کو زندہ رکھتے ہیں ،تھیٹر ڈرامے کرکے جو شہرت کمائی وہ آج تک میرے کام آرہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا لیکن جو مزا تھیٹر پر آیا وہ ٹی وی ڈراموں میں نہیں آیا۔اچھے کردار ہی فنکارکو شناحت و پرفارمنس کا موقع فراہم کرتے ہیں۔لائیو تھیٹر میں لیجنڈ معین اختر، دیگر نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا اور جو عزت و شہرت ملی اس کا کوئی فنکارہ تصور نہیں کرسکتی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں