Voice of Asia News

چھوٹی چھوٹی چیزوں سے زندگی کو خوبصورت بنائیں اور لطف اندوز ہوں، شائستہ لودھی

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا) اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے زندگی کو خوبصورت بنائیں اور لطف اندوز ہوں۔انہوں نے دوستوں کے ساتھ بنائی گئی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پرانے دنوں کی بہت یاد آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی انجوائے کریں کیونکہ جب وقت گزر جاتا ہے اور آپ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بہت بڑی لگتی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں