Voice of Asia News

نیلم منیر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(وائس آ ف ایشیا)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی دلکش تصاویر پوسٹ کی ہیں۔نیلم منیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پستا رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر نے خواتین کے حق میں معنی خیز پیغام جاری کیا تھا۔ اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹرک کی تصویر پوسٹ کی جس کے پیچھے ایک بچی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور معنی خیز پیغام لکھا ہوا تھا۔ٹرک کے پیچھے بچی کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ بیٹی کو جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی تصیویر کی کیمشن کے ساتھ لکھا تھا کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں۔ وہ آخرت میں اﷲ سبحان و تعالیٰ کے سامنے بہت بڑے مجرم ہوگے، اﷲ کے عذاب سے ڈرو۔اس حوالے سے اداکارہ نیلیم نے کہا تھا کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں وہ آخرت میں اﷲ کے سامنے بہت بڑے مجرم ہوں گے۔واضح رہے کہ نیلم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لولوں کو اﷲ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں