Voice of Asia News

جاوید آفریدی کی سری لنکا کرکٹ کو اسپانسرشپ کی پیشکش

پشاور(وائس آ ف ایشیا)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائزپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سری لنکا میں حالیہ بحران اور معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کو اسپانسر شپ کی پیشکش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی جو کئی سالوں سے کرکٹ کی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں نے ٹویٹر پر کہا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس سے لنکن کرکٹ شائقین کو تکلیف ہوئی ہوگی۔سری لنکا میں غیر مستحکم سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے پیش نظر آسٹریلوی مینز ٹیم کا سری لنکا کا آئندہ دورہ بھی مشکوک ہے۔کینگروز 7 جون سے 12 جولائی کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔اس سے قبل آئندہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کو بھی ملک سے منتقل کرنے کی باتیں ہو چکی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں