Voice of Asia News

شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

لاہور(وائس آ ف ایشیا) دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے پر بھی پاکستانی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کردی۔پاکستان کے شہروز کاشف 8 ہزار سے زائد میٹر بلند چار بلندترین چوٹیاں سر کرنے والے 20 سالہ کوہ پیما نے صبح 6 بج کر ہانچ منٹ پر لوہٹسے چوٹی سر کی۔شہروز کے والد سلمان کاشف نے لوہٹسے سمٹ سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل شہروز کاشف براڈ پیک، ماونٹ ایوریسٹ، کے ٹو اور کنچن جونگا کی چوٹیاں بھی سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔شہروز 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما سے قبل محمد علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8، 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ وطن واپسی سے پہلے شہروز کا ایک اور چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ ہے۔گزشتہ دنوں شہروز کاشف کے والد نے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں