Voice of Asia News

وزیر خارجہ (آج)منگل کو دو روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (آج)منگل کو دو روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 اور 18 مئی امریکہ کا دورہ کریں گے اور امریکہ کے لیے (آج)روانہ ہوں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیر خارجہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں