Breaking News
Voice of Asia News

جس نے عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں، نئی حلقہ بندیاں مردم شماری کے بعد ہی ہوسکتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اب کی جانے والی حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں، نئی حلقہ بندیاں پاکستان میں ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 وزرئے اعظم ہیں، حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا 4غیر ملکی دورے ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز نام نہاد وزیراعلیٰ ہیں، پنجاب بڑا صوبہ ہے مگر صورتحال عجیب ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مستحکم معیشت چھوڑ کر گئے تھے لیکن یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ آثاثے غیر ملک چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہیاور ڈالر 193روپے کا ہوا ہے، ڈیڑھ ماہ میں پورے ملک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سری لنکا کے پاس تیل امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں تھے، یہاں بھی ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے تجربہ کافی ہوگیا ہے، 90 دن سے ایک روز بھی آگے کی حکومت ہمیں منظور نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نگران حکومت تشکیل دی جائے کیونکہ پاکستان کو اس وقت بحران سے نکالنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی ساسی جماعت کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے، ہم پرجوکرمسلط ہوگئے ہیں۔انہں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اﷲ عمران خان کو جیل بھیج کر پاکستان میں نہیں رہ سکتا، جو پیٹرول کی قیمت کا تعین نہیں کرسکتے وہ کہتے ہیں ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں